تازہ ترین
پاکستان میں سرکاری اور نجی اداروں پر سائبر حملے کے خطرے پر ایڈوائزری جاری کردی گئی
پاکستان میں حکومتی او ر نجی اداروں پر سائبر حملوں کے ممکنہ خطرے پر ایڈوائزی جاری کردی گئی ۔جس کے مطابق یونیورسٹیز، چھوٹی صنعتوں ، ای کامرس سے منسلک اداروں پر سائبر حملے کاخطرہ ہے،قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایس کیو ایل انجیکشن اٹیک کی نشاندہی کردی، تمام اداروں کو فوری احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی تنبیہ جاری کی گئی ہے۔تمام اداروں کو ڈیٹا بیس محفوظ بنانے کیلئے فائر وال ایکٹو کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز ایس کیو ایل انجکشن کے ذریعے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہیکرز مختلف اداروں کے ڈیٹا بیس سے حساس معلومات تک رسائی کے لئے کوشاں ہیں،صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے فوری اقدامات کریں۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ تمام آرگنائزیشنز اور ادارے فوری متعلقہ انفارمیشن سیکورٹی افسر کو متحرک کریں، اداروں اور آرگنائزیشنز اپنے ڈیٹا بیس کو محفوظ بنانے کے لئے فائر وال کو ایکٹو کریں۔
پاکستان میں تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ، ای کامرس پورٹلز، صحت کی دیکھ بھال کے سیٹ اپ، سرکاری ویب سائٹس، اور چھوٹے نجی اداروں اور کوچنگ مراکز سمیت، پاکستان میں تنظیموں کے وسیع میدان کو متاثر کرنے والے سائبر سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں ایڈوائزری جاری کی گئی ہے
ایڈوائزری میں کہا ھیا کہ حملے تنظیمی ڈیٹا کی سالمیت اور رازداری کے لیے شدید خطرہ ہیں۔حملہ آور ڈیٹا بیس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے، ڈیٹا میں ہیرا پھیری کرنے اور ممکنہ طور پر حساس معلومات کو خارج کرنے کے لیے ان کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور