Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

صدر علوی کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Published

on

صدر عارف علوی‌ کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

صدر کے خلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت غلام مرتضیٰ نے دائر کی، صدر اور وزارت قانون کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی  ہے کہ  صدرعارف علوی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا،عارف علوی نے صدر مملکت کے عہدے کی تضحیک کی،صدر پوری قوم کا ہوتا ہے ناکہ صرف ایک سیاسی جماعت کا ہوتا ہے،،عارف علوی نے اپنے صدراتی دفتر کو تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ صدر نے اپنی آئینی ذمہ داری سے بھی پہلو تہی برتی ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام تھا لیکن انہوں نے تاریخ نہیں دی، صدر غیر قانونی طور پر اسمبلی کی تحلیل کے بھی مرتکب ہوئے ہیں،

درخواست گزار کا موقف ہے کہ صدر آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت آئین پر عملداری کو یقینی نہیں بنایا،عارف علوی کو بطور صدر کام کرنے سے روکا جائے۔ صدر کیخلاف آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین