Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

اسلام آباد میں سیو دی غزہ ریلی کے دوران دو افراد کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے والا فوجی افسر گرفتار

Published

on

اسلام آباد میں رواں ہفتے فلسطین کے حق میں ریلی کے دوران کار کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے، اس واقعہ سے متعلق نئی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ کارڈرائیور ایک فوجی افسرتھا جسے گرفتار کرکے ملٹری پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس تقی جواد کے مطابق جناح ایونیو پر دو افراد کو کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کی شناخت ایک فوجی افسر کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ایف آئی آر میں نامزد کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے ملٹری پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے گزشتہ کئی دنوں سے اپنے کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔ پیر کے روز ایک تیز رفتار کار چند مظاہرین پر چڑھ گئی، جس سے دو جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے اسے تھوڑی دیر بعد گرفتار کر لیا۔

مظاہرین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حکومت پر زور دیتے رہیں گے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے بارے میں مزید اقدامات کرے۔

مظاہرے میں شریک ایک وکیل نے کہا تھا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ پاکستان کو اس سے کہیں زیادہ کام کرنا چاہیے جو اب تک کرتی رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین