پاکستان
کراچی کے سرکاری سکول میں 13 سالہ بچے کے قتل کی کوشش، تشدد کے بعد گلے میں پھندا لگا دیا
کراچی کے علاقے سعود آباد کے سرکاری اسکول میں بچے کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
تیرہ سالہ معیز کو نامعلوم افراد نے بد ترین تشدد کے بعد گلے میں پھندہ لگایا، اسپتال میں بچہ تاحال بے ہوشی کی حالت میں ہے۔
پولیس نے بچے کے والد غلام حیدر کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
والد کے مطابق بچہ تین اپریل کو اپنے دوستوں کو کرکٹ بیٹ دینے گیا، کافی دیر واپس نہ آنے پر معیز کی تلاش شروع کی، چار گھنٹے بعد اطلاع ملی کہ بیٹا سرکاری اسکول کے میدان میں بے ہوش پڑا ہے۔
والد کے مطابق اسکول پہنچا تو پولیس بچے کو اسپتال منتقل کرچکی تھی، پولیس کے مطابق بچہ تاحال بے ہوش ہے، ہوش میں آنے پر ہی بیان لیا جاسکے گا۔
اسکول کے چوکیدار نے پولیس کو بتایا کہ اسکول کے میدان میں بچوں کا رش دیکھ کر پتہ کیا تو بچہ بیہوش پڑا تھا، بچے کو ہوش میں لانے کی کوشش کی،ہوش میں نہ آنے پر پولیس کو مطلع کیا۔
تیرہ سالہ معیز چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور