معاشرہ

ٹرالر کے اسپیئر وہیل کے ذریعے 70 کلو چرس بلوچستان سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

Published

on

کسٹم انفورسمنٹ نے ٹرالر کے اسپئیر وہیل کے ذریعے بلوچستان کراچی چرس کی اسمگلنگ ناکام بنادی،چرس کا مجموعی وزن 70 کلوگرام کے لگ بھگ ہے۔

ترجمان کسٹم کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی صاحب کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بلوچستان  سے  بذریعہ ٹرک/ ٹرالر چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر کلکٹر کسٹم نے اس منشیات کی ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے اسسٹنٹ کلکٹر انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن امان صادق کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے بلوچستان سے آنے والے ٹرک/ٹرالرز کی کڑی نگرانی شروع کر دی اور ASO کے پٹرولنگ اسکواڈ نے Rcd ہائی وے اور نادرن بائی پاس اور اس سے ملحقہ کچے علاقوں میں پٹرولنگ میں اضافہ کردیا،گزشتہ شب نادرن بائی پاس کے کچے علاقہ مائی گاڈی سے گزرنے والے ہینو ٹرالر نمبر Jv 3781 کو روکا جس پر خالی کنٹینر لوڈ تھا اس کی  تفصیلی جانچ پڑتال کی جس کے  نتیجہ میں ٹرک کے ٹول باکس حصہ میں موجود اسپئر وہیل کو کھول کر چیک کیاگیا  تو اسپئر وھیل میں  سے  57 پیکٹ چرس جن کا کل وزن 70 کلو گرام ہے برآمد ہوئت جن کی مالیت ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے (1،0500000) ہےبرآمد شدہ چرس کو اپنی تحویل میں لے کر

اسمگلنگ میں استعمال ھونے والے 1کروڑ پچیس لاکھ روپے مالیت کے ٹرالر کو ضبط کر کے ٹرک پر سوار 2 افراد کو گرفتار کر کے  انسداد منشیات اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version