Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی ایئرپورٹ سے ڈیکوریشن اشیا کی آڑ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Published

on

کسٹم نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی ائیرپورٹ پر جانوروں کی شکل کے ڈیکوریشن پیس میں چھپائی گئی منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

ترجمان کسٹم کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کی بین الاقوامی روانگی پرتعینات کسٹمز ، اے این ایف اور اے ایس ایف کے عملے نےمسافروں کے سامان کے مشترکہ سرچ کاونٹرپر دوران چیکنگ کراچی سے بذریعہ ائر عریبیہ کی فلائٹ نمبر G9_547سے شارجہ جانے والے کلیم اللہ نامی  مسافر کے  سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال کے نتیجے میں 2700 گرام چرس اور 1000 گرام میتھیمفیٹامائن منشیات برآمد کی ہے،مسافر نے منشیات کو پلاسٹر آف پیرس سے بنے جانوروں کی شکل کے ڈیکوریشن پیس میں انتہائی مہارت سے چھپایا ہواتھا،منشیات کی بین الاقوامی مالیت (56 ملین)پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ہے،ملزم کو کسٹم اینڈ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کرلیا گیا ہےمزید تفتیش کی جارہی ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین