Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ جاری کر کے صوبوں کے درمیان تصادم کی کوشش کی گئی، یاسمین راشد

Published

on

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آیک آیئنی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے وارنت گرفتاری جاری کروا کر صوبوں میں تصادم پیدا کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان میں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے،جموریت کا راگ الاپنے والی ن لیگ پنجاب کو بادشاہت طرز کی طرح چلا رہی ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتی ہے،نواز شریف کو پنجاب کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کروا کر بادشاہت کو ثابت کیا ہے،مریم نواز ثابت کر ہی ہے کہ وہ حکمران خاندان ہے،نواز شریف نے کس حیثیت  میں کابینہ کی صدارت کی وہ متنازعہ ممبر قومی اسمبلی ہیں،قوی اسمبلی متنازع سیٹ کا کیس عدالتوں میں زیر التوا ہے اسکا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ملک میں افراتفری بے چینی  اور بے یقینی کی صورتحال ہے،عدلیہ سے سے امید ہے کہ وہ ان حالات پر نوٹس لے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین