پاکستان
منوڑا کے ساحل پر تیل کے رساؤ کی صورت حال سے نمٹنے کی مشق
کراچی میں جاری بحری مشق باراکوڈا کے دوسرے روزمنوڑا کے ساحل پرفرضی ماحول کے دوران تیل کے رساو کی مشق کی گئی،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ہوائی جہازڈیفینڈراوراسپیڈ بوٹس کے علاوہ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرنے بھی مشق میں حصہ لیا۔
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے 3روزہ مشق باراکوڈاکے تسلسل میں منوڑاکے ساحل پرآئل اسپل اوراس سے نبر آزما ہونے کی عملی مشق کا انعقاد کیاگیا،جس کےدوران تیل کے رساوکے فرضی ماحول کے دوران پی ایم ایس اے اورپاک بحریہ کے بحری اثاثوں نے مشق میں حصہ لیا۔
ہاربرفیزکے مشق میں یہ دکھایا گیا کہ ایک بحری جہازکراچی کی بندرگاہ میں داخل ہوا،جس سے بڑے پیمانے پرتیل کا رساؤ ہواہے،ابتدا میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ہوائی جہازنےاطلاع ملنے پرساحل سمندرمیں تیل کے رساو کا فضائی جائزہ لیا،جس کے بعد یکے بعد دیگرے اسپیڈبوٹس جبکہ فضا میں ایلوٹ ہیلی کاپٹرنمودارہوا،جس نے کئی مرتبہ چکر کے کاٹ کرگراونڈ پرموجود ٹیموں کو آئل اسپل کے متعلق صوتی رابطوں کے ذریعے آگاہ کیا،جس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا،اورزمین پرموجود ٹیموں نے سمندرمیں جابجا موجود تیل کو بوم کی مدد سے ایک جگہ جمع کیا اوراسکیمرز کی مدد سے تیل کو ٹینکس میں منتقل کیاگیا،اس موقع پرفائرٹینڈرزبھی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے فعال رہے،بعدازاں پانی پرفوم کا اسپرے کیاگیا،ساحل پرآئل اسپل کی عملی مشق کوبیرون ملک سے آئے مبصرین نے بھی دیکھا جبکہ پاکستان میں آئل درآمدکرنے والی کمپنیز کے نمائندے بھی اس موقع پرموجود تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی