Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں سندھ مدرسۃ الاسلام کے قریب جنریٹر کی دکان میں دھماکہ، 4 افراد زخمی

Published

on

کراچی کے علاقے نیو چالی میں سندھ مدرستہ الاسلام کے قریب واقع جنریٹر مارکیٹ کی دوکان میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا۔

زخمیوں میں پچاس سالہ نزیر، پینتیس سالہ عیسی، تئیس سالہ آفتاب اور پچیس سالہ عدنان شامل ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ سلینڈر پھٹنے سے ہوا جس سے دوکان کی چھت گر گئی اور آگ لگ گئی جسے بجھا دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، دھماکے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین