ٹاپ سٹوریز

خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں تھانے کی مسجد میں دھماکہ، دو شہید، متعدد ملبے تلے دب گئے

Published

on

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں دوآبہ تھانے کی مسجد میں ہونے ولے دھماکے میں کم از کم دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے ایس ایچ او شابراز خان کے مطابق دھماکہ نمازِ جمعہ کے آخری خطبے کے دوران ہوا جب مسجد میں 30 سے 40 افراد موجود تھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک ملبے سے دو لاشیں اور چھ زخمیوں کو نکالا گیا ہے جنھیں سی ایم ایچ منتقل کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم اس کی شدت سے مسجد کی چھت گر گئی جس کے نیچے لوگ دبے ہوئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کی 6 ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ کوہاٹ سے بھی ایمبیولینسز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version