Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 21 زخمی

Published

on

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں میں پولیس کو ٹارگٹ کرنے کے لیے نصب کئے گئے بم کے دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، یہ بات ریسکیو اور پولیس حکام نے بتائی۔

پولیس اہلکار محمد عدنان نے بتایا کہ بم ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں پولیس گشت کے قریب دھماکا ہوا۔ ریسکیو اہلکار اعزاز محمود نے بتایا کہ پانچ افراد ہلاک اور دیگر 21 زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین