Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نوشہرہ کے ہسپتال میں مریض کو وارڈ سے باہر پھینکنے کے واقعہ پر انکوائری کمیٹی قائم

Published

on

نوشہرہ کے میاں راشد حسین ہسپتال پبی میں مریض کو وارڈ سے باہر پھینکنے کا واقعہ پر محکمہ صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ 2 رکنی انکوائری کمیٹی کو معاملے کی تحقیقات کرکے تین دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوشہرہ میں30مئی کی شام ریسکیو نےایک لاوارث مریض کو ہسپتال منتقل کیا، تقریبا3گھنٹے ایمرجنسی بیڈ پر گزارنے کے بعد کوئی علاج نہ ہوسکا۔جس کےبعدہسپتال کےعملہ نے مریض کواٹھاکر ہسپتال کےصحن میں پھینک دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مریض کو وہیل چیئر پر بٹھا کر وارڈ سے باہر چمن میں پھینکتے دکھا جاسکتا ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین