پاکستان
اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 226 کلو منشیات برآمد کر کے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا
اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے ممنوعہ گولیاں،آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے آئس برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،8 کاروائیوں کے دوران 226 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے5 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربونیر کے رہائشی مسافر سے 8 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں،ملزم پروازنمبرجی پی 543کے ذریعے شارجہ روانہ ہورہاتھا۔
کراچی میں ایک اورکارروائی کے دوران کوریئرآفس میں آسٹریلیابھیجے جانے والے پارسل سے10کلو400گرام آئس برآمد کی گئی۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر کے سوٹ کیس میں چھپائی گئی 2 کلو 864 گرام آئس برآمد کی گئی،لاہورکا رہائشی ملزم پرواز ای کے 613کے ذریعےبحرین روانہ ہورہاتھا۔
فیض آباد راولپنڈی میں دورانِ کاروائی خیبر کے رہائشی مسافر سے 135 نشہ آور (ایکسٹیسی) گولیاں تحویل میں لی گئیں، موٹر وے ٹول پلازہ خانیوال پر گاڑی میں چھپائی گئی 96 کلو افیون اور 26 کلو 440 گرام چرس برآمدکیا گیا۔
چارسدہ روڈ مردان پر رکشہ میں موجود ٹول بکس میں چھپائی گئی 79 کلو 200 گرام چرس تحویل میں لی گئی، نوشہرہ کے رہائشی دو ملزمان منشیات مردان سے پنجاب اسمگل کر رہے تھے۔
خیبرکے غیرآباد علاقے میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی10کلوگرام چرس جبکہ 1کلو700گرام آئس برآمد کی گئی، تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی