Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اے این ایف نے 12 کارروائیوں میں 438 کلو منشیات برآمد کر کے 9 ملزم گرفتار کر لیے

Published

on

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے 12کارروائیوں کے دوران 438کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،12کارروائیوں کے دوران 438کلوگرام(11من کے قریب)منشیات برآمد کرلی گئی،جس کےدوران 9ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے تین مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران مجموعی طورپر405کلوگرام منشیات قبضے میں لی گئی، کچلاک کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 289 کلو گرام مارفین، مستونگ کے پہاڑی علاقے میں چھپائی گئی 66 کلو گرام ہیروئن جبکہ پنجگور میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 50 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرپروازنمبرایف زیڈ391کے ذریعے دبئی سے آنے والے غیر ملکی (تنزانیہ) باشندے کو گرفتارکیاگیا،ملزم کے پیٹ سے60کوکین سے بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔

اس کے علاوہ متفرق کارروائیاں کی گئیں،جس کے دوران شالیمار ٹاؤن لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 12 کلو چرس اور 600 گرام افیون، مسریال روڈ راولپنڈی کے قریب دو ملزمان سے 350 ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں، لالک جان سٹیڈیم گلگت کے قریب گاڑی سے 756 گرام افیون، انڈسٹریل روڈ پشاور کے قریب 2 موٹر سائیکل سوارملزمان سے 6 کلوگرام چرس،حیات آباد پشاور میں ملزم کے قبضے سے 2 کلو 400 گرام چرس،زخہ خیل خیبر میں دو کاروائیوں کے دوران 10 کلو گرام چرس،بلکسر موٹر وے چکوال پرمسافر بس میں سوارملزم سے 600 گرام چرس برآمد کیاگیا۔

ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکےمزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین