پاکستان
اے این ایف نے 6 کارروائیوں کے دوران 81 کلو منشیات برآمد کر کے 11 ملزم گرفتار کر لیے
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری/6 کاروائیوں کے دوران 81 کلو منشیات برآمد، 11 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے دو عدد پارسلز سے 44 گرام ویڈ برآمد کی گئی،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 30 کلو چرس برآمد کرکے 4 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔
کاک پُل اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 20.4 کلو چرس برآمد کی گئی،کارروائی میں ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی،تیرا زخہ خیل خیبر سے 17 کلو چرس تحویل میں لی گئی۔
آباد اسلام آباد میں گاڑی سے 8.4 کلو چرس برآمد کرکے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جی ٹی روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس قبضے میں لے کر 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔