Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کے لیے ہلال امتیاز کا اعلان

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے ”ہلالِ امتیاز“ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 ہلال امتیاز حکومت پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا دوسرا اعلیٰ ترین انعام ہے۔ یہ ایوارڈ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لیے دی جانے والی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ ان شہریوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے فنون لطیفہ ،ادب،کھیل اور طب و سائنس کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہو۔۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین