پاکستان
پنجاب پولیس کے افسروں اور جوانوں کے لیے تمغہ بہادری کے اجرا کا اعلان
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کے نڈر جانبازوں کیلئے تمغہ بہادری ( Gallantry medal) کیا ہے۔ کا اعلان
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ عید کے بعد افسران و اہلکاروں کو تمغہ بہادری دینے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ بہادری میڈل جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے والے دلیر افسران و اہلکاروں کو دیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ بہادری گولڈ میڈل کے ساتھ کیش ایوارڈ بھی دیا جائے گا، صرف شہدا اور زخمی ہی میڈلز کے حقدار نہیں، میڈلز کا صرف وفاقی حکومت کی طرف سے دیا جانا ہی لازم نہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں برس پنجاب پولیس نے ڈکیتیوں، دہشت گردوں، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں گذشتہ سال کی نسبت چار گنا زیادہ گولیاں کھائیں۔کچہ آپریشن میں حصہ لینے والے جانبازوں کی بلٹ پروف جیکٹس گولیوں سے چھلنی ہیں، پولیس اے پی سیز پر متعدد مرتبہ راکٹ لانچرز سے حملے ہوئے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی ٹی ڈی، پٹرولنگ ، سپیشل برانچ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ڈولفن، پیرو کے جوانوں نے گولیاں کھائیں، تھانوں پر حملوں کو ناکام بنایا، پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور خدمت کے دوران کسی مقام سے پیچھے نہیں ہٹی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ قائد اعظم پولیس میڈل، پی پی ایم، شہدا اور غازی میڈلز اس میڈل کے علاوہ ہیں، ایوارڈ کمیٹی ہر ضلع سے تمغہ شجاعت ( Gallantry medal) کیلئے میرٹ پر افسران و اہلکاروں کا انتخاب کرے گی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایوارڈ یافتگان کو فیملی کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس مدعو کرکے باعزت انداز اور پروقار تقریب میں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ پنجاب پولیس کو عید الاضحٰی کی سکیورٹی کے بعد محرم الحرام کے پر امن انعقاد سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے،پولیس افسران و اہلکار بھرپور محنت و فرض شناسی سے فرائض سر انجام دیتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی