Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

589 ارب کی سالانہ بجلی چوری، سستی نہیں کر سکتے، نگران حکومت

Published

on

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی چوری ہو رہی ہے جس کو روکنا ہو گا تاکہ بجلی سستی مہیا کی جا سکے۔  589 ارب روپے سالانہ کی یا تو بجلی چوری کی جا رہی ہے یا بل ادا نہیں کیے جا رہے اور اس کا اثر دیگر صارفین پر پڑتا ہے۔

وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین  میں بعض بجلی چوری اور بعض بل ادا ہی نہیں کرتے،بجلی چوری کی وجہ سے بل ادا کرنے والوں پر بوجھ  پڑتا ہے،جب تک بجلی کی چوری ختم نہیں ہوگی قیمتیں  نیچے نہیں آسکتیں، اسلام آباد،  لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اورملتان  ڈسٹریبیوشن کمپنی میں 100 ارب کا نقصان ہے۔

نگران وزیر توانائی نے کہا کہ ہر علاقے کے اندر مختلف نوعیت پر بجلی کی چوری ہوتی ہے، وزیراعظم کی ہدایات ہیں کہ بجلی چوری کرنیوالوں سے ریکوری کریں، بجلی چوری کے خاتمے اور بلوں کی ادائیگی تک سستی بجلی نہیں مل سکتی،ہمارا ٹارگٹ ہے 589 ارب کی بجلی چوری کو جلد از جلد کم کیا جائے،بجلی کی چوری ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن  کریں گے،قبائلی اور دیگر علاقوں میں بجلی چوری کے نقصانات زیادہ ہیں۔

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ملک میں جتنی بجلی بنتی ہے وہ حکومت خریدتی ہے، ماضی کی کیسپٹی پیمنٹس کے ساتھ سسٹم کو اپرگریڈ نہیں کیا گیا،پاور ڈویژن میں تمام امور کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے، کریمنل ایکٹ سے متعلق فیصلہ صوبائی اور وفاقی حکومت کا اختیار ہے، ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو غیر سیاسی کیا جائے گا۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ توانائی  کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے،بجلی کی قیمتوں کے حوالے سےعوام کا احتجاج جائز ہے،لوگوں کی پریشانیوں کا حل نکالنا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین