Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لیے مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے

Published

on

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 17 ارب اور 40 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ رقم ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فراہم کی گئی ہے،،الیکشن کمیشن کو جولائی 2023 میں 10 ارب روپےجاری کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کو اب تک انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 27 ارب روپے سے زائد رقم جاری کی جاچکی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز فنڈز فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری وزارت خزانہ کو طلب کیا تھا۔

سیکرٹری وزارت خزانہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ملاقات میں فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین