Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمر سرفراز چیمہ اور خدیجہ شاہ کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

Published

on

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ   کا پانچ دنوں کا جسمانی دے دیا۔ عدالت عسکری ٹاور حملے میں نئی دفعات شامل ہونے پر ان کا جسمانی ریمانڈ دیا۔

پولیس کی درخواست پر عمر سرفراز چیمہ اور خدیجہ شاہ کو جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عسکری ٹاور میں دوبارہ تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی اور بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور لوگوں کو فساد کیلئے اکسانے سمیت دیگر نئی دفعات شامل کی گئیں اس لیے عمر سرفراز چیمہ اور خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرلی اور پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان  نے ہدایت کی کہ عمر سرفراز چیمہ اور سابق وزیر خزانہ کی  بیٹی خدیجہ شاہ  کو 14 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ تھانہ گلبرگ میں خدیجہ شاہ اور عمر سرفراز چیمہ  اور دیگر کیخلاف مقدمہ  درج ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین