Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

علاقائی رابطوں کا ایک اور اہم سنگ میل، این ایل سی کے دو کارگو ٹرک کرغزستان پہنچ گئے

Published

on

علاقائی رابطے کے سلسلے میں اہم سنگ میل ” این ایل سی کی بزریعہ روڈ کرغستان تک سامان کی کامیاب ترسیل”، اقوام متحدہ کے ٹرانسپورٹ انٹرنیشن آکس روٹیر (TIR) سسٹم کے تحت پاکستان سے کرغزستان کے راستے پہلادو ٹرکوں پر مشتمل برآمدی کارگو ادویات لیکر بشکیک پہنچ گیا، واپسی کے سفر پر یہ ٹرک کرغزستان سے مختلف دیگر مصنوعات کی کھیپ پاکستان لے کر جائیں گے،،

اس سے قبل این ایل سی کے دو ٹرک، آم کے جوس، گھریلو سامان اور دیگر سامان سے لدے، پاکستان سے کرغزستان کے راستے قازقستان کے لیے اپنے سفر پر روانہ ہوئے، نیشنل لاجسٹک سیل(NLC)کی نقل و حمل کی اولین کوششوں نے اب نہ صرف کرغزستان اور دیگر خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی جمہوریہ (CARs) کے ساتھ بلکہ روس اور مشرقی یورپ کے ساتھ بھی زمینی تجارت کی راہ ہموار کر دی ہے، زمینی تجارت کے آغاز کے موقع پر بشکیک کسٹمز پورٹ پر ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کرغزستان کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن Tekebaev Tilek Kydyrmaevich ، کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم اور سینئر حکام نے شرکت کی، اس موقع پر کرغزستان کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن کا کہنا تھا کہ ہم کھیپ لانے پر نیشنل لاجسٹک سیل کے شکرگزار ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ راستہ پاکستان اور باقی دنیا کے ساتھ تجارت کے لیے کرغزستان تک سب سے زیادہ اقتصادی رسائی فراہم کرے گا، انہوں نے اعلان کیا کہ کرغزستان جلد ہی ایک قافلہ پاکستان بھیجے گا اور کرغزستان نجی شعبہ اور لاجسٹک کمپنیاں اس اقدام کی حمایت کریں، اس موقع پر پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم کا کہنا تھا کہ کارگو کی کامیاب نقل و حمل پر NLC کو مبارکبادکی مستحق ہے اس سے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے عالمی منڈیوں سے رابطے کے لیے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کو کرغزستان تک رسائی کی پیشکش کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین