پاکستان
اے این پی کو جرمانے کے ساتھ لالٹین کا انتخابی نشان واپس مل گیا
الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو لالٹین کا نشان دے دیا۔
اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے این پی کی 5 سال کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے اے این پی کو 20 ہزار کا جرمانہ بھی کیا ہے اور 10مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں اے این پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں میاں افتخار کی 6 ماہ کی مہلت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ کوئی ایکسکیوز نہیں ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروائے جائیں، لگتا نہیں کہ آپ اگلا الیکشن اپنے نشان پر لڑ پائیں گے، ہوسکتا ہے اے این پی کو توسیع ملے، ہو سکتا ہے نہ دیں، آپ کو تو ساڑھے تین سال بعد ہی انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے تھی۔
الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ پانچ سال کے بعد تو کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن کی توسیع نہیں دے سکتا۔
الیکشن کمیشن میں اے این پی کے وکیل کا مؤقف تھا کہ عام انتخابات ہو رہے ہیں، اگر انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں گے تو معاملہ الجھ جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی