Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر اے این پی کا احتجاج، ہماری لڑائی آئین کی بالادستی کی ہے، ایمل ولی

Published

on

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔خیبر روڈ کو گیٹ کے ذریعے ایک سائیڈ سے بند رکھا گیا،جی ٹی روڈ بھی ایک سائیڈ سے بند رہنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔مظاہرین نے الیکشن کمیشن اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کہہ رہے ہیں کہ پر امن احتجاج پھر راستے کیوں بند کئے گئے،کے پی پولیس ہمارا فخر ہے، اگر پولیس اور ہمیں لڑانے کی کوشش ہے تو یہ ہماری پولیس ہے، کل بھی چارسدہ میں ہمارے پولیس جوان کو شہید کیا گیا، اسی پولیس کو پرسوں لکی مروت میں ٹارگٹ کیا گیا، یہ میری اپنی لڑائی نہیں ہے کہ پولیس ہمیں روکے گی، ہماری لڑائی پارلیمان اور ممبر کی بھی نہیں بلکہ اس قوم کی خود مختاری اور حق کےلئے ہے، ہماری لڑائی قانون اور آئین کی بالادستی کی ہے ۔

ایمل ولی نے کہا کہ پورے پشاور کو بند کردیا گیا، کیا اتنا ڈرتے ہیں آپ ، میڈیا کو اگر دبایا تو موبائل فون ہاتھ میں ہے۔

بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ اسمبلی کے اندر جمہوری عمل نہیں چل رہا ہے،پارلیمان میں غیر جمہوری عمل کے خلاف احتجاج جاری رہے گا،پی ٹی آئی مائنس بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین