پاکستان
اے این پی کے اسرار ترین ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل
کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک اسرار ترین نے اپنے ساتھیوں سیمت اے این پی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ پریس کلب میں سابق صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور جمال شاہ کاکڑ نے پریس کانفرنس کی۔
رہنما ن لیگ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا، نواز شریف نے پاکستان میں روز گار کے مواقع عام کیے اس لئے لوگ جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے قبائلی معتبرین اور سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد جماعت کا حصہ بن رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہرنائی اور دیگر علاقوں کے نوجوان نواز شریف کے کاروان کا حصہ ہیں، سیاسی جماعتوں سے مایوس افراد مسلم لیگ ن کا حصہ بن چکے ہیں۔