Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے پر سی سی پی او لاہور سے جواب طلب

Published

on

 کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست پر سی سی پی او لاہور سمیت دیگر سے 5 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ایڈووکیٹ رانا سکندر کی درخواست پر سماعت کی،

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے،چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

درخواست گزار نے کہا کہ سی ٹی او عدالت میں یقین دہانی کے باوجود بچوں کے نام سی آر او میں شامل کیے جا رہے ہیں،بچوں کے ابھی شناختی کارڈز بنے نہیں لیکن کریمنل ریکارڈ بن رہا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے،جن بچوں کا سی آر او میں شامل کیا گیا اسے خارج کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین