Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فرح گوگی کے بچوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزارت داخلہ اور اینٹی کرپشن سے جواب طلب

Published

on

فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کے بچوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور اینٹی کرپشن  سے رپورٹ طلب کر لی۔

سرکاری وکیل  نے اعتراض اٹھایا کہ فرحت شہزادی کے بچوں نے پہلے  اس معاملے پر اپنی انٹرا کورٹ اپیل واپس لی، انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کے بعد دوبارہ درخواست دائر کر دی۔

درخواات گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ  انٹرا کورٹ اپیل اس لیے واپس لی تھی کہ اس وقت کوئی مقدمہ سامنے نہیں آیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ  کسی کے بھی ائینی حقوق کے منافی کوئی اقدام نہیں کیا جا سکتا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ فرحت شہَزادی کے بچوں کو تعلیم حتیٰ کی عمرہ کے لیے بھی باہر جانے نہیں دیا جا رہا،بچوں کا سیاست سے تعلق ہے نہ ہی ان کے نام کوئی کاروبار یا جائیداد ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت بچوں کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین