Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ملک بھر میں چھاپے، 7 کارروائیوں میں 98 کلو منشیات برآمد

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کاروائیاں جاری،7 کاروائیوں کے دوران 98 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خُفیہ خانوں سے 18 کلوگرام چرس برآمد کی گئی،دورانِ کاروائی پشاور کا رہائشی مُلزم گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں واقع کوریئر آفس میں کینیڈا سے بھیجے گئے پارسل سے 600 گرام ویڈ قبضے میں لی گئی،پارسل موصول کرنے والے کراچی کے رہائشی 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پتوکی ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 8 کلو 400 گرام افیون اور 27 کلو 600 گرام چرس تحول میں لے کر قصور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے،کارروائی میں مردان کے رہائشی مُلزم کی گرفتاری عمل میں جو پرواز نمبر  ER-851 کے ذریعے جدہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

پنجگور کے قریب غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 25 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

خیبر کے علاقے زخہ خیل میں 2 کاروائیوں کے دوران چھپائی گئی مجموعی طور پر 18 کلو چرس برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین