Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

امریکا کے کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایران

Published

on

 ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایران امریکہ کی طرف سے کسی بھی خطرے کا جواب دے گا۔

واشنگٹن تہران سے منسلک عسکریت پسندوں کے ہاتھوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر اپنے ردعمل پر غور کر رہا ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، جنرل حسین سلامی نے کہا، "ہمیں امریکی حکام کی طرف سے دھمکیاں آتی ہیں، ہم انہیں بتاتے ہیں کہ وہ پہلے ہی ہمیں آزما چکے ہیں اور اب ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں، کسی بھی دھمکی کا جواب دیا جائے گا۔”

جنوری 2020 میں، انقلابی گارڈز نے بغداد میں امریکی ڈرون حملے کے بعد عراق میں عین الاسد امریکی اڈے کو نشانہ بنایا تھا، امریکی ڈرون حملے میں ایران کے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت ہوئی تھی۔

اقوام متحدہ میں ایران کے ایلچی امیر سعید ایرانی نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ تہران اپنی سرزمین، اپنے مفادات یا اپنی سرحدوں سے باہر ایرانی شہریوں پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

ایرانی حکام کی طرف سے یہ بیانات امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جب انہوں نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایران سے منسلک عراقی گروپوں کے ڈرون حملے کا جواب کیسے دیا جائے۔

شام میں اسرائیلی حملوں کے بعد کئی ایرانی پاسداران انقلاب ہلاک ہو چکے ہیں، جن کے پانچ ارکان 20 جنوری کو اور دو دیگر 25 دسمبر کو مارے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین