پاکستان

اپنی چھت، اپنا گھر سکیم، 7 اضلاع میں سرکاری اراضی کی دستیابی کی رپورٹس وزیراعلیٰ کو موصول

Published

on

پنجاب میں کم آمدن والے خاندانوں کیلئے اپنی چھت اپنا گھرسکیم کے لیے متعدد اضلاع کے جانب سے سرکاری اراضی سے متعلق تفصیلات وزیراعلیٰ دفتر کو فراہم کر دی گئیں۔

وزیراعلیٰ دفتر کو بھجوائی گئی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان اور کوٹ چٹھہ میں سرکاری اراضی موجود نہیں ہے،ڈی جی خان تحصیل میں 566 کنال 12 مرلے اراضی مرکزی آبادی سے 12 کلومیٹر دور ہے،بجلی کی سہولت موجود، پانی 300 فٹ زیر زمین ہے۔ڈی جی خان کی تحصیل تونسہ میں 238 کنال 17 مرلے سرکاری اراضی موجود ہے۔

فیصل آبادکی تحصیل سٹی اور صدر میں سرکاری اراضی دستیاب نہیں،فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرا میں 69 کنال 3 مرلے سرکاری اراضی موجود ہے،تحصیل جڑانوالہ میں 336 کنال 14 مرلے، سمندری میں 184 کنال ایک مرلہ اور تحصیل تاندلیانوالہ میں 67 کنال سرکاری اراضی موجود ہے۔

منڈی بہائوالدین میں اپنی 95 کنال سرکاری اراضی، تحصیل منڈی بہائوالدین میں اور ملکوال میں 32، 32 کنال اور پھالیہ میں 31 کنال سرکاری اراضی موجودہے۔

جہلم میں مریم اپنا گھر سکیم کیلئے ایک ہزار ایک سو 38 کنال 2 مرلے سرکاری اراضی دستیاب ہے،جہلم کی تحصیل دینہ میں 7 سو 97 کنال 3 مرلےاور تحصیل پنڈ دادن خان میں 340 کنال 19 مرلے سرکاری اراضی دستیاب ہے۔

راجن پور کی تین تحصیلوں میں 828 کنال14 مرلے سرکاری اراضی موجود، تحصیل راجن پورمیں 481 کنال 3 مرلے سرکاری اراضی موجود ہے،راجن پور کی تحصیل جام پور میں 115 کنال 11 مرلے اور تحصیل روجھان میں 232 کنال سرکاری اراضی موجود ہے۔

بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں 400 کنال سرکاری اراضی کی موجودگی کی رپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

خانیوال کی تحصیل خانیوال میں 532 کنال 12 مرلے، تحصیل میاں چنوں میں 32 کنال اور تحصیل جہانیاں میں 127 کنال 18 مرلے اراضی موجود ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version