Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

Published

on

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 14 مئی کو سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا۔وفاقی حکومت سمیت نیب ترامیم سے مستفید ہونے والے افراد نے عدالت عظمیٰ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا،عمران خان نے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین