پاکستان
نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں سزا معطلی کے لیے دائر درخواستیں اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرلیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔
عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی نے ہائی کورٹ سے غیر شرعی نکاح کیس سزا معطلی کے لیے رجوع کیا تھا۔