Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

Published

on

سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں ۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ 13 دسمبر کو سماعت کرے گا۔۔جسٹس امین الدین،جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس عرفان سعادت لارجر بینچ کا حصہ ہونگے۔

تئیس اکتوبر کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلے میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دیا تھا۔ جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے چھ صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ عام شہریوں کے مقدمات فوجی عدالت میں نہ چلانے سے متعلق فیصلہ متفقہ ہے۔

جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہرنقوی اور جسٹس عائشہ ملک اس بینچ کے دیگر ججز تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین