Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پنجاب کی اراضی پر فارمنگ کے لیے فوج کی ملکیتی کمپنی کے لیے 60 ارب کے بلاسود قرضے کی منظوری

Published

on

پنجاب کی زمینوں پر عالمی معیار کے فارمز بنانے کیلئے پاک فوج کی ملکیتی کمپنی کے لیے  بلاسود قرض کی منظوری دے دی گئی۔

نگران پنجاب حکومت نے گرین پاکستان انیشی ایٹو کو  پنجاب میں سرکاری اراضی پر کارپوریٹ فارمنگ کیلئے قرض کی منظوری دی، ذرائع  کے مطابق پنجاب میں کارپوریٹ فارمنگ کیلئے 60 ارب روپے جلد ہی جاری کیے جائیں گے۔

پنجاب میں کارپوریٹ فارمنگ کے لیے  100 ارب روپے کا قرض مانگا گیا تھا،ڈی جی سٹریٹجک پراجیکٹس پاکستان آرمی کی جانب سے فراہم کیے گئے ریکارڈ کے مطابق گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز کمپنی پاک فوج کی ملکیتی کمپنی ہے۔

بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق محکمہ قانون پنجاب بھی معاہدے کے شرائط کو قانونی قرار دے چکا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب نے سمری کا دوبارہ معائنہ کیا،محکمہ خزانہ پنجاب نےجوائنٹ وینچر مینجمنٹ ایگری مینٹ سے متعلق سمری محکمہ قانون پنجاب کے ذریعے ارسال کی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ قانون پنجاب قرض کے معاہدے کا جائزہ لے گا،پنجاب کی نگران کابینہ نے قرض کو بلا سود کر دیا،

نگران کابینہ کا موقف ہے کہ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز کمپنی کو دیا جانے والا قرض فوڈ سکیورٹی اور معاشی ترقی کیلئے ہے اسلیے اسے بلا سود ہونا چاہیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین