Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

عرب کلب چیمپئن شپ: النصر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، رونالڈو کا گول سوشل میڈیا پر وائرل

Published

on

سعودی پرو لیگ کے کلب النصرنے عرب کلب چیمپئن شپ میں  شاندار فتح حاصل کی، مراکش کے راجا کلب کو 1-3 سے شکست دے دی،النصر کی اس جیت نے انہیں  عرب کلب چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا دیا ہے۔

النصر کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو،سلطان الغنم اور فوفانا نے گول اسکور کئے،کرسٹیانو رونالڈو  نےمیچ کے 19 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، رونالڈو کا لیفٹ  فُٹ سے کیا جانے والا شاندار گول سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

سن 1995  کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ النصر کی ٹیم عرب کلب چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے ،سیمی فائنل میں النصر  کی ٹیم میں عراقی کلب ال شورتا ایف سی سے ٹکرائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین