پاکستان
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی بری فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے پیر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بشمول دفاع، سیکیورٹی اور فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون کے علاوہ علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن کے قیام میں دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
سی او اے ایس نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔”
سعودی بری فوج کے سربراہ نے جی ایچ کیو میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرز سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں اور دفاع اور سلامتی سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور