ٹاپ سٹوریز
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، غزہ میں مظالم بند کرنے کی کوششوں پر زور
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انتونیو گوتریس نے نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاک فوج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستوں کی خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا وار سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ناگزیر ہے، بھارت کی یہ کوشش اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا جموں و کشمیر کی حثیت میں بھارت کی یکطرفہ تبدیلی کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کونسل پر فوری جنگ بندی اور غزہ میں مظالم بند کرنے کے لئے عالمی کوششوں پر زور دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل عاصم منیر نے فلسطین کے مسئلہ کے دو ریاستی حل پر زور دیا اور وحشیانہ ہدف کے شکار معصوم شہریوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر مدد پر بھی زور دیا ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کی تشویش کو تسلیم کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی