Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

حکومت نے ٹافی، کینڈیز اور کنفیکشری آئٹمز بھی مہنگی کردیئے، کسٹم ویلیو میں اضافہ

Published

on

حکومت نے ٹافی، کینڈی اور کنفیکشنری آئٹمز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں اضافہ کردیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے تھائی لینڈ، تائیوان، انڈونیشیا، ویت نام، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، ترکی، یورپ اور امریکا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر ٹیکس بڑھایا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے پیش نظر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا، جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔

اسٹیک ہولڈرز نے عالمی منڈی رجحان کے مطابق کسٹمز کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کرنے کی درخواست کی، 90 دن کے کلیئرنس ڈیٹا کو حاصل کرکے اس کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اور کینڈیز، ٹافیاں اور کنفیکشنری اشیاء کے درآمدی ڈیٹا کا اسی مدت کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ڈیٹا سے موازنہ کیا گیا۔

تجزیہ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ2021-22 سے 2022-23 تک پاکستان میں درآمد کی جانے والی کینڈیز، ٹافیوں اور کنفیکشنری اشیاء کی کل درآمدی قیمت 3.84 ملین امریکی ڈالر سے کم ہو کر2.02 ملین امریکی ڈالر یعنی 90 فیصد کم ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ افغانستان کے لیے کُل درآمدات اسی مدت کے دوران ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت مالیت 1.96 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 5.09 ملین امریکی ڈالر ہوئی یعنی 160 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین8 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین10 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان10 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین12 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان12 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین14 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان14 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین