Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی سے تفتیش کے بعد عمران خان کی نیب کیسز میں گرفتاری

Published

on

بشریٰ بی بی سے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل المعروف القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، جس پع عمل درآمد کے لیے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔

جیل ذرائع کے مطابق توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےلیے نیب ٹیم اڈیالہ پہنچی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جیل پہنچنے والی نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقار الحسن کر رہے تھے۔

عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےلیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کیں۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کرے گی، جو پہلے ہی سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

 اس سے پہلے 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس میں سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوئیں، نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کے سامنے 11 سوال رکھے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوالات کا تعلق بشریٰ بی بی، ذلفی بخاری اور عمران خان سے ہے، 7 سوالات ٹرسٹ اور یونیورسٹی کے اکاؤنٹس سے متعلق ہیں، نیب کی جانب سے پوچھے گئے 11سوالات کے جواب بشریٰ بی بی کی لیگل ٹیم  جمع کروائے گی۔

نیب کی جانب سے پہلا سوال بشریٰ بی بی سے یہ کیا گیا کہ آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی اور کیا آپ نے اسلامی تدریسی کورس بھی کیا؟

 دوسرا سوال پوچھا گیا کہ القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ بنانے کا مقصد کیا تھا؟

تیسرے سوال میں کہا گیا کہ کیا بطور ٹرسٹی ہونے کے ساتھ بطور استاد بھی کوئی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں؟

چوتھا سوال نیب نے پوچھا کہ کیا بطور ٹرسٹی یا استاد یونیورسٹی سے کسی قسم کی تنخواہ یا مراعات لیتی رہی ہیں؟

پانچویں سوال میں نیب نے پوچھا کہ القادر یونیورسٹی بنانے کا خیال کس کا تھا اور جگہ کا تعین کس نے کیا؟

چھٹے سوال میں پوچھا گیا کہ آپ بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی میں کیا ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں؟

آٹھویں سوال میں نیب نے بشریٰ بی بی سے پوچھا کہ فرحت شہزادی کو آپ کیسے جانتی ہیں؟ کیا آپ ان کے مالی معاملات اور کردار کے بارے میں مطمئن ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سے نیب آفس میں الگ کمرے میں تفتیش کی گئی، دوران تفتیش نیب کی ٹیم میں خواتین ممبر بھی موجود تھی، بشریٰ بی بی سے پوچھے گئے تین سوالات فرح شہزادی اور ٹرسٹیز سے متعلق ہیں۔

نیب کی جانب سے آخری تین سوال پیسے کی ٹرانزیکشن کے بارے میں ہیں، 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی 15 نومبر تک ضمانت پر ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین