Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پرویز الٰہی کی گرفتاری، چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی بازیابی کیلئے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی جبکہ ایک دوسری درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزرا وقاص رؤف نے سابق وزیر اعلیٰ کی بازیابی کیلئے اُن کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی۔

پرویز الہی کو گرفتاری کی وجہ سے پیش نہیں کیا گیا۔ عدالتی استفسار پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ آئی جی پولیس اسلام آباد سپریم کورٹ اور چیف کمشنر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ پرویز الہی کو یہاں لانا مشکل ہے، جس پر عدالت نے باور کرایا کہ یہاں سے لیجاتے ہوئے کوئی مشکل نہیں آئی، پرویز الہی کو پیش کرنا کسی انا کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

عدالت نے پرویز الٰہی کی بازیابی کی حد تک درخواست غیر موثر ہونے نمٹا دی اور باور کرایا کہ افسروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی الگ سے جاری رہے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے اس عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی۔ عدالت نے آرڈر میں مداخلت پر اسلام آباد ایڈووکیٹ جنرل کو روک دیا اور ریمارکس دیئے کہ  جو کہنا ہے وہ اپنے جواب میں کہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ سات دنوں میں افسر اپنا جواب داخل کرائیں۔ توہین عدالت کے معاملے پر مزید کارروائی آئندہ ہفتے ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین