Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری

Published

on

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے، جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

مراسلے میں علی امین گنڈا پور کو 28 فروری کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین کی جانب سے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔

علی امین گنڈا پور پر انتخابی مہم کے دوران وادی جہلم میں پتھراؤ اور ان کے گارڈز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے ہیں، علی امین گنڈاپور کی نامزدگی پر اسد قیصر، مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی ناخوش ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین