Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خام تیل کے معاہدے کی تفصیلات طے کرنے کے لیے روسی حکام کی پاکستان آمد

Published

on

روس سے خام تیل کی درآمد کے معاہدے پراہم پیشرفت ہوئی ہے، روسی وفد معاہدے کی مزید تفصیلات طے کرنے آج پاکستان پہنچے گا۔

پاکستان اور روسی حکام نے گزشتہ ماہ میں  تیل کی فراہمی کے طویل المدتی معاہدے پر دستخط کیے تھے

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس حکام پرائس کیپ کی حد پر طویل المدتی معاہدہ پر بات چیت کرنے پاکستان آ رہے ہیں، پاکستان روسی تیل پر پراٸس کیپ کی امریکی شرط کی خلاف ورزی پر مبنی  معاہدے کا حامی نہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر روس فریٹ چارجز کی ادائیگی سے انکار کرتا ہے تو بھی معاہدہ کا امکانات کم ہوسکتےہیں،معاہدے کی صورت میں دسمبر میں روسی خام تیل کا پہلا کارگو پاکستان آسکتا ہے۔

روسی تیل سے 32 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 50 فیصد فرنس آئل پیدا ہوا تھا،عرب تیل سے 45 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 25 فیصد فرنس آئل تیار ہوتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین