Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نئے سال کا تحفہ، پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس فیس 1000 فیصد بڑھا دی

Published

on

پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسسنس کی پابندی اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم کے بعد لائسنس فیسوں میں بھی  1000 فیصد تک اضافہ کردیا۔

پنجاب حکومت نے لرنر لائسنس،ڈرائیونگ لائسنس اور لائسنس کی تجدید کی فیسوں میں اضافہ کیا ہے، ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں 1000فیصدتک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

،لائسنس کی فیس 5سال کی بجائے ہر سال وصول ہو گی،لرنر لائسنس کی 5سال کیلئے فیس60روپے مقرر تھی،حکومت نے ہرسال 500روپے لرنرفیس مقرر کر دی۔

موٹرسائیکل لائسنس کی 5سالہ فیس 550روپے مقرر تھی،اب  لائسنس کیلئے ہر سال 500روپے وصول کیا جائےگا، موٹرسائیکل رکشہ کی 5سالہ فیس550روپے مقرر،اب ہر سال500روپے وصول کئے جائیں گے۔

موٹرکاروجیپ کے لائسنس کی 5سالہ فیس950 تھی،اب 1800روپے ہر سال وصول ہو گا،لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5سالہ فیس950تھی،اب ہر سال2000وصول ہو گا۔

ہیوی ٹرانسپورٹ کی5 سالہ فیس450تھی،اب ہرسال2000روپے دینا ہوگا۔ٹریکٹرلائسنس کی 5سالہ فیس 450تھی اب ہر سال1000وصول کیا جائے گا۔

کمرشل ٹریکٹر کی5سالہ 450تھی اب ہر سال 1500روپے دینا ہو گا،پبلک سروس وہیکل کی 5سالہ فیس 450مقرر تھی، اب ہرسال1500دینا ہو گا،باقی کیٹگریز کی ڈرائیونگ لائسنس فیس100روپے سے بڑھا کر1000کر دی گئی۔

ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں 20سال بعد بڑا اضافہ کیا گیا ہے، یکم جنوری سے پنجاب بھر سے نئی فیسوں کا اطلاق ہو جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین