پاکستان

ابھی کہیں سیلابی صورتحال نہیں، دریا کےاندر بنے گھر توڑنا پڑیں گے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

Published

on

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اس وقت پنجاب میں کہیں بھی سیلابی صورتحال نہیں، بھارت کی جانب سے گزشتہ سال بھی اتنا ہی پانی چھوڑا گیا تھا، صوبائی اور مقامی انتظامیہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری طرح  الرٹ ہے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اگلے 2 ماہ اہم ہیں،بارشوں کی بھی پیشگوئی ہے، بھارت کی طرف سے ابھی روٹین کا پانی چھوڑا گیا ہے، سیلاب سے بچاؤ کیلئے جو بھی انتظام کرنا ہے اسے پہلے کرنے کی کوشش ہے، تمام ادارے سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے انتظامات میں لگے ہوئے ہیں، صوبائی اور مقامی انتظامیہ سیلاب کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت میں ہونے والی بارشوں کا اثر پاکستان  میں بھی آئےگا، ریسکیو سمیت تمام ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےپوری طرح الرٹ ہیں،۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں نے دریا کے اندر گھربنا رکھے ہیں، دریا میں بنےگھروں کو توڑنا پڑےگا، ہنگامی بنیادوں پر غیر ضروری گھروں کو کلیئر کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آج صبح پیغام آیا کہ بھارت نے پانی چھوڑ دیا ہے، ڈینگی سے متعلق بھی پنجاب میں انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version