ٹاپ سٹوریز
اسد عمر سیاست سے دستبردار، تحریک انصاف کی رکنیت بھی چھوڑ دی
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مکمل طور پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے تحریکِ انصاف کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔
اسد عمر نے سیاست چھوڑنے سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد عمر نے لکھا ہے کہ پہلےبھی کہہ چکا ہوں کہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسیز ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہیں جو ملک کے مفاد میں نہیں۔
ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے
سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ
میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے…— Asad Umar (@Asad_Umar) November 11, 2023
اُن کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔
اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں دو بار الیکشن میں کامیاب کرنے پر حلقے کے ووٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا، خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا، جس حلقے سے میں منتخب ہوا ہوں اس کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔
اسد عمر نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اللّٰہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور