کھیل
ایشیاء کپ 2023:حارث رؤف اور نسیم شاہ زخمی،زمان خان اور شاہنواز دھانی کل سری لنکا پہنچیں گے
قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث روف فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل دونوں بولرز کی انجری کا معائنہ کر رہا ہے۔
پی سی بی کا میڈیکل پینل فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایم آر آئی رپورٹ کا منتظر ہے جو بھی آنا باقی ہے اور پھر رپورٹ ملنے کے بعد نسیم شاہ کی انجری کا درست اندازہ ہو سکے گا۔
دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف کی پسلیوں میں تکلیف ہے انہیں آرام کی ضرورت ہے۔
اسی حوالے سے اردو کرونیکل کے ذرائع کے مطابق نسیم شاہ اور حارث رؤف کے متبادل کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کل کولمبو پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو متبادل کے طور پر شامل کرنے کی درخواست پی سی بی آج ایشین کرکٹ کونسل کی ٹیکنکل کمیٹی کو بھجوائے گا۔
حارث روف اور اور نسیم شاہ اگر مکمل فٹ نہ ہوئے تو متبادل کے طور پر دونوں فاسٹ بولرز شاہنواز دھانی اورزمان خان کو شامل کیا جائے گا۔