Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پارک لین اور توشہ خانہ کیسز میں آصف زرداری کو صدارتی استثنا مل گیا

Published

on

The President signed the Election Act Amendment Bill 2024

پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدر آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا۔ صدرمملکت کے خلاف کارروائی روک دی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی،آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری جب تک صدر مملکت ہیں کیسز کی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی،پراسکیوشن کی جانب سے ان درخواستوں پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی،آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر مملکت کے خلاف کوئی کیس ہوسکتا ہے اور نا کوئی کارروائی جاری رہ سکتی۔

احتساب عدالت نے قرار دیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین