Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پنجاب میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی ڈپٹی سپیکر اور گورنر کے عہدوں کی خواہشمند

Published

on

پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور ق لیگ اہم عہدوں ی متمنی ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی بھی کابینہ میں حصہ چاہتی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی میں چار آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد تعداد 5 ہو گئی، استحکام پاکستان پارٹی کو خواتین کی 1 مخصوص نشست بھی ملے گی،پاکستان مسلم لیگ ق کی پنجاب اسمبلی میں 8 نشستیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ پنجاب میں ڈپٹی سپیکر کا عہدہ لینے کی خواہشمند ہے اور پیپلز پارٹی بھی اس عہدے کے ساتھ ساتھ گورنر پنجاب کا ہدہ بھی لینا چاہتی ہے۔تاہم ن لیگ کی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ اور سابق گورنر مخدوم احمد محمود کے نام سامنے آ گئے۔

استحکام پاکستان پارٹی بھی پنجاب کابینہ کا حصہ بننے کی خواہشمند ہے۔ مسلم لیگ ق کو ڈپٹی سپیکر کا عہدہ نہ دیئے جانے کی صورت میں شافع حسین پنجاب کابینہ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین