Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بلوچستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید، ایک دہشتگرد مارا گیا

Published

on

Operation of security forces in Kech, Panjgur and Zhob districts of Balochistan, 5 terrorists were killed

بلوچستان کے علاقے شیرانی میں پولیس اور یویز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پولیس کے 3 اہلکار اور ایف سی کا جوان شہید اور ایک حملہ آور مارا گیا۔

شیرانی کے ڈپٹی کمشنر بلال شبیر کے مطابق دہشتگردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان مقابلہ دو گھنٹے جاری رہا۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کا ایک اہلکار زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کئی حملہ آور بھی زخمی ہوئے لیکن ان کے ساتھی انہیں ساتھ لے کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ہلاک دہشتگرد کی لاش کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا گیا۔

شہید اہلکاروں کی میتیں ژوب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں منتقل کر دی گئیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاش آپریشن شروع کر دیا۔ سی ٹی ڈی  نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین