ٹاپ سٹوریز
پاکستان کی سلامتی اور سیکیورٹی اداروں پر حملہ ہماری ریڈ لائن ہے، اسے کراس کرنے پر گنجائش نہیں رہے گی، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم محمد اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور سیکیورٹی اداروں پر حملہ ہماری ریڈ لائن ہے، اسے کراس کرنے پر گنجائش نہیں رہے گی۔
لاہور میں حضرت علی بن عثمان ہجویری کے 981 ویں عرس کی تقریبات کےآغاز کے موقع پر نائب وزیر اعظم محمد اسحٰق ڈار نے پیپلزپارٹی کیساتھ کوئی ایسی چیزنہیں ہے جوحل طلب نہ ہو، مفاہمتی پالیسی پریقین رکھتاہوں لیکن ایک چیز ریڈلائن ہے، پاکستان کی سلامتی اور اداروں پر وار ہماری ریڈلائن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈلائن کراسی کریں گےتو پھر کوئی گنجائش نہیں رہےگی، قانون اپنا راستہ اپنارہاہے،9موئی کےذمہ داروں کوسزا ملےگی۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کی قیاد میں پاکستان پھر ترقی کرےگا، مہنگائی کی شرح کم ہورہی ہے،دہشت گردی کا دوبارہ خاتمہ کریں گے، نوازشریف کےدور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کےمسائل کودوبارہ حل کریں گے اور عوام کوریلیف دیں گے، پاکستان جلد وہ مقام حاصل کرےگا جس کا وہ حقدار ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میزائل قوت بن چکا اب معاشی قوت بناناہے، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،دسمبر1998سےمیزائل پروگرام شروع کیا، اللہ کےفضل وکرم سےآج پاکستان ایک میزائل قوت بھی بن چکاہے، 2017میں ہمیں نہ روکا جاتاتو آج ملک ایک معاشی قوت بن چکاہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی دیکھی اب رونےدھونےسےفائدہ نہیں محنت کریں گے، پاکستان جی20ممالک میں شامل ہوچکاہوتا لیکن ایسانہیں ہوسکا، نوازشریف اور شہبازشریف کی قیاد میں پاکستان پھر ترقی کرےگا، مہنگائی کی شرح کم ہورہی ہے،دہشت گردی کا دوبارہ خاتمہ کریں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی