Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پاکستانی طلبہ پر حملے، کرغزستان کے اعلیٰ سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے تشویش سے آگاہ کیا گیا، ترجمان

Published

on

پاکستان نے بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملوں کے بعد اسلام آباد میں کرغزستان کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیاہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرغستان کے ناظم الامور کو معاملے پر پاکستانی حکومت کی تشویش سے آگاہ کیا گیا،پاکستانی حکومت صورتحال پر کرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے،چار زخمی پاکستانیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان معاملے پر کرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے، کرغیز حکام نے پاکستانیوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کرغیز حکام نے انکوائری کرانے اور قصورواروں کو سزا دینے کی یقین دہانی کرائی۔ سفارت خانہ پاکستان نے ہنگامی ہیلپ لائنز کھول دی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان نے طلباء اور ان کے اہل خانہ کے سوالات کے جوابات دیے ہیں،جمہوریہ کرغزستان میں سفیر حسن علی ضیغم اعلیٰ کرغیز حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں،چار زخمی پاکستانیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین